Loading
سول ایوی ایشن اور پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کو اسلام آباد منتقل کرنے کا معاملہ زیر غور ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایوی ایشن کمپلیکس تعمیر کرنے کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی گئی ہیں۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ اسلام آباد میں ایوی ایشن کمپلیکس کی عمارت تعمیر کرنے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کو اس عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔
پی اے اے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے 27 مارچ تک ٹینڈر کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی ہے۔
اس وقت پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی دونوں محکموں کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل