Sunday, March 15, 2026
 

تیسرا ون ڈے: پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ بھی بطور فیلڈر میدان میں اتر آئے

 



بنگلا دیش کے خلاف  ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ حنیف ملک بھی بطور فیلڈر میدان میں اتر آئے۔  ڈھاکا کے شیر بنگال اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں مہمان اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے زخمی  ہونے اور بیماری کے سبب حنیف ملک نے متبادل فیلڈر کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کی۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف اور نان پلئینگ ممبر نے  متبادل فیلڈر  کا کردار ادا کیا ہو۔ قبل ازیں 2005 میں ایشیز سیریز کے دوران  انگلینڈ کے گیری پریٹ متبادل فیلڈر کی حیثیت سے میدان میں اترے اور رکی پونٹنگ کو آؤٹ بھی  کیا تھا۔ حنیف ملک کا بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں میدان میں  متبادل فیلڈر کی حیثیت سے آنا دلچسپی سے خالی نہ تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل