Sunday, March 15, 2026
 

سابق پاکستانی کھلاڑی نے سلمان آغا کے رن آؤٹ کو درست قرار دے دیا

 



بنگلا دیش کے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے سلمان آغا کے رن آؤٹ کو درست قرار دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سب اتنی تیزی سے ہوا کہ ہمیں بھی کچھ سمجھ نہیں آیا، مہدی حسن میراز کو لگا کہ کریز کے باہر موجود سلمان آغا گیند روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی وقت سلمان کو محسوس ہوا کہ وہ گیند واپس دینے میں مدد کر سکتے ہیں، اسی لیے وہ جھکے۔ مشتاق احمد نے کہا مجھے بھی واقعی نہیں پتا کہ کون صحیح تھا، گیند پکڑ کر رن آؤٹ کی کوشش میراز کا قدرتی ردعمل تھا کیونکہ بیٹر کریز کے باہر تھے، دونوں فریقین اس وقت غلط نہیں تھے۔ اسپن بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ بطور بولر جب آپ گیند روکیں تو رن آؤٹ کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں، سلمان کریز سے کافی دور تھے، انھیں لگا بال ڈیڈ ہو چکی ہے، میراز نے کوئی غلطی نہیں کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل