Sunday, March 15, 2026
 

لاہور؛ 28سالہ نوجوان کا قتل، متقول کی محبوبہ اور اسکا شوہر مرکزی ملزم نکلے

 



چوہنگ کے علاقے میں 5ماہ قبل 28 سالہ نوجوان مدثر حسین کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتول کی محبوبہ اور اس کا شوہر مرکزی ملزم نکلے۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ شرافت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ انچارج رانا شرافت علی کے مطابق مقتول اور مرکزی ملزم کی بیوی کے آپس میں گہرے تعلقات تھے، جس کا ملزم کو رنج تھا۔ مرکزی ملزم اور اسکی بیوی نے مقتول مدثر حسین کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ ایس پی انویسٹی گیشن عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق خاتون ملزمہ نے مقتول مدثر حسین کو ملنے کے بہانے گھر بلایا، ملزمہ نے 28 سالہ مدثر حسین کو بوتل میں زہریلا کالا پتھر ملا کر پلا دیا۔ مقتول 2 روز اسپتال میں زیر علاج رہا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر نے بتایا کہ ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کروا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل