Sunday, March 15, 2026
 

سراج الحق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، خطے کی صورتحال اور مہنگائی پر تشویش کا اظہار

 



سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ملک میں بڑھتی مہنگائی اور عوام کی حالت زار پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات کے دوران امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی گئی اور اسے خطے کے امن کے لیے خطرناک قرار دیا گیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کارروائیاں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلامی اُمّہ کو باہمی اتحاد واتفاق سے امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ امت مسلمہ کو فلسطین اور بیت المقدس کے مسئلے پر متحد ہونا ہوگا۔ رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مسلم ممالک کو مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل