Loading
جاپان کے سابق فٹبالر Keisuke Honda نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی ورلڈ کپ میں شرکت کی حمایت کرنے کے بعد ایک امریکی کمپنی نے ان کے ساتھ طے پانے والا اشتہاری معاہدہ منسوخ کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق جاپانی فٹبالر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ بہت حساس معاملہ ہے لیکن میں ذاتی طور پر چاہتا ہوں کہ ایران کی قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کرے۔
I know it’s very sensitive thing but I personally want them participate the World Cup ⚽️ https://t.co/MxO2K4OPLl
— Keisuke Honda (@kskgroup2017) March 12, 2026
ان کے اس بیان کے بعد امریکی کمپنی نے ورلڈ کپ کے موقع پر اشتہاری مہم کا معاہدہ روک دیا۔ یہ اشتہار ورلڈ کپ کے دوران جاری ہونا تھا لیکن فٹبالر کے اس بیان کے بعد کمپنی نے اسے منسوخ کر دیا۔
سابق جاپانی اسٹار نے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض کمپنیاں اصل مسئلے کو سمجھے بغیر ایسے فیصلے کر لیتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصول اور نظریات کے بغیر کسی کے ساتھ کام جاری رکھنا ممکن نہیں۔
یاد رہے کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے حالیہ دنوں میں بحث جاری ہے جس کی وجہ خطے میں بڑھتی کشیدگی اور سیاسی حالات ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل