Tuesday, March 17, 2026
 

یومِ پاکستان کی مناسبت سے بیرون ملک پاکستانیوں کا وطن سے محبت کا والہانہ اظہار

 



یومِ پاکستان کی مناسبت سے اوورسیز پاکستانیوں نے وطن عزیزسے اظہارمحبت کیا اورخصوصی پیغامات دیے۔ نیوزی لینڈ  میں مقیم  ڈاکٹر آصف سعید خان نے اپنے  پیغام میں کہا کہ ہم دیارغیر میں مقیم ضرور ہیں مگر ہماری جذباتی وابستگی ہمیشہ پاکستان کے سا تھ ہے۔ آسٹریلیا میں مقیم ڈاکٹر ماجد گوندل نے کہا کہ پاکستان ہماری آن، ہماری شان اور ہماری  پہچان ہے۔ ہم دنیا کے جس خطے میں بھی مقیم ہوں، پاکستان ہمیشہ ہمارے دلوں میں آباد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں مقیم ایمن جعفری نے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیوں سے ملک حاصل کیا۔ سڈنی میں مقیم نادر ہاشمی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 23 مارچ ہمیں اس عزم کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بزرگوں نے ایک آزاد اور باوقار وطن کے لیے کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا گو ہیں۔   سڈنی، آسٹریلیا سے ہی نصیر تاثیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ؛ ہم تارکینِ وطن کی یہی خواہش ہے کہ پاکستان آگے بڑھے اور ہمشہ ترقی کرے یوم پاکستان کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کے پیغامات  مادر وطن سے انکی لاوزال محبت کی عکاسی کرتے ہیں

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل