Tuesday, March 17, 2026
 

مشرقی وسطی جنگ کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر 

 



علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر 8 ائیرپورٹس سے بیرون ممالک جانے والی 101 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پروازوں کی منسوخی کی سینچری 101 مکمل ہوگئی ہے۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں ابو ظہبی، بحرین، شارجہ، کویت، قطر، ایران، عراق، آزر بائیجان اور دوبئی شامل ہیں۔ مشرقی وسطی میں کل سے اچانک جنگ میں تیزی کے بعد صورتحال پھر بگڑ گئی ہے۔ ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز نے مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل مکمل معلومات لیکر آنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد ،ملتان، سیالکوٹ میں سینکڑوں مسافر پہنچ کر واپس گھروں کو چلے گئے۔  عرب امارات کے لیے خصوصی پروازوں کا آغاز ایک بار پھر معطل ہوگیا ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل سمیت ملک کے آٹھ ائیرپورٹ سے 18 روز میں 2 ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل