Loading
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے آفیشل اینتھم کے گلوکار کے نام کا اعلان کر دیا۔
پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے بھی پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے اینتھم کا تھیم “بیٹ پہ کھیلیں گے” رکھا گیا ہے جو کرکٹ کے جوش و جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
When he takes over the anthem, you don’t just hear it, you feel it. Atif Aslam is ready to bring the heat to HBL PSL11, are you? ????#HBLPSL | #NewEra | #StrongerPepsi | #PepsiPakistan pic.twitter.com/Zb532Lqv42
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2026
عاطف اسلم اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے اینتھمز میں اپنی آواز کا جادو دکھا چکے ہیں اور شائقین کرکٹ میں بے حد مقبول رہے ہیں۔ شائقین کو اس بار بھی ایک پرجوش اور یادگار اینتھم کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اینتھم جلد ہی ریلیز کیا جائے گا جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل