Wednesday, March 18, 2026
 

علی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ، ایران کے اسرائیل پر خوفناک میزائل حملے، تل ابیب لرز اٹھا

 



تل ابیب / تہران: ایران نے اپنے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت کے بعد اسرائیل پر میزائل حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں تل ابیب میں جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کے تحت اسرائیل کے خلاف حملوں کی 61 ویں لہر شروع کی گئی، جس میں مختلف قسم کے میزائل داغے گئے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ 100 سے زائد فوجی اور سیکیورٹی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ان حملوں میں کلسٹر وارہیڈز والے میزائل بھی استعمال کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں، کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ مزید نقصانات کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ علی لاریجانی حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے، جبکہ ان کے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی بھی اس حملے میں مارے گئے۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مشرقی تہران میں پیش آیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل