Wednesday, March 18, 2026
 

مراعات پر پابندی؛ حکومت نے سرکاری ملازمین کے الاؤنسز اور دیگر ادائیگیاں روک دیں

 



حکومت نے مراعات پر پابندی کے سلسلے میں سرکاری ملازمین کے الاؤنسز سمیت دیگر تمام ادائیگیاں روک دیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت  کی خصوصی ہدایت پر اے جی پی آر نے سرکاری ملازمین کو الاؤنسز سمیت ہر قسم کی ادائیگیاں تاحکم ثانی روک دی ہیں۔   اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اے جی پی آر کی طرف سے اس وقت صرف تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل ہی جاری رکھا گیا ہے۔ ذرئع کا مزید کہنا ہے کہ یہ سخت اقدام آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔ حکومت مالیاتی اہداف کے مقررہ بینچ مارک کو ہر صورت پورا کرنا چاہتی ہے جس کے باعث دیگر تمام ادائیگیاں تاحال معطل رکھی گئی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل