Wednesday, March 18, 2026
 

سیاسی مفاد کیلئے مودی کی دوغلی پالیسیاں، بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار

 



خلیجی جنگ کے دوران مودی کی بدترین سفارتکاری نے بھارت کے نام نہاد عالمی تعلقات کا پردہ چاک کردیا۔ عالمی جریدے بلومبرگ کے مطابق مفاد پرست مودی کی عالمی دوستیاں محض دعوؤں تک محدود ہیں اور دنیا بھر میں بھارت بطور ریاست اثر و رسوخ سے محروم ہوگیا ہے۔ خلیجی بحران میں روسی تیل کی خریداری کیلئے ٹرمپ کی اجازت اور ایران سے مدد کی التجا نے مودی کی سیاسی ساکھ کمزور کر دی۔ بلومبرگ کے مطابق بھارتی عوام نے مودی کی من گھڑت طاقت کی کہانیوں کے برعکس بحران کے دوران کمزور مذاکرات پر سوال اٹھا دیے، خلیجی ممالک میں 9 ملین بھارتیوں میں سے 50 ہزار کی وطن واپسی سے زرمبادلہ اور فلاحی اخراجات متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ چکا ہے۔ بلومبر کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں بھارت کی اسرائیل کیساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے بعد ایران کیلئے  بھارت محض  بُرا دوست ثابت ہوا ہے۔  عالمی ماہرین کے مطابق مودی کا خطہ میں دھونس جمانے کیلئے عالمی اثرو رسوخ کا مضحکہ خیز بیانیہ سنگین بحران  کے دوران دم توڑ چکا ہے، مودی کی دوغلی پالیسیاں، بلند و بانگ دعوؤں اور دکھاوے پر مبنی ناقص سفارتکاری کی عالمی بازگشت بھارت کی رسوائی کا سبب بن چکی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل