Wednesday, March 18, 2026
 

زہرکھا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو بچا لیا گیا؛ ویڈیو سامنے آگئی

 



پنجاب میں زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو بچا لیا گیا، اس حوالے سے ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ جھنگ میں مصروف شاہراہ پر ایک خاتون اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑی، جہاں لائیو سرویلنس نے فوری الرٹ جاری کیا ۔ سیف سٹی ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے لائیو مانیٹرنگ کے دوران خاتون کو گرتے ہوئے دیکھا تو ہنگامی کال کی۔ اسمارٹ سیف سٹی جھنگ کنٹرول روم نے پولیس اور ریسکیو ٹیم کو فوری جائے وقوع پر روانہ کیا۔ ریسکیو اور لیڈی پولیس ٹیم چند لمحوں میں موقع پر پہنچی اور خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون نے خودکشی کی نیت سے زہریلی گولیاں کھائی تھیں۔ سیف سٹی کی بروقت کارروائی اور ڈاکٹروں کی فوری طبی امداد ملنے سے خاتون کی جان بچا لی گئی، جس سے سیف سٹی کا موثر کردار ثابت ہوا۔ ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ سیف سٹی جرائم کی روک تھام اور جانوں کے تحفظ میں کردار ادا کر رہا ہے۔ جدید نظام سے ہر مشکوک سرگرمی پر نگرانی ہے، شہری ہنگامی مدد کے لیے 15 پر کال کریں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل