Wednesday, March 18, 2026
 

اسرائیلی میڈیا کا تہران حملے میں ایران کے انٹیلیجنس وزیر اسماعیل خطیب کی شہادت کا دعویٰ

 



تہران: اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں ایرانی وزیرِ انٹیلیجنس اسماعیل خطیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 کے مطابق اس حملے کے نتائج کا فی الحال جائزہ لیا جا رہا ہے اور یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملے میں کیا نقصان ہوا ہے یا ہدف کامیابی سے حاصل کیا گیا یا نہیں۔ دوسری جانب ایران کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملوں کے دعوے کر رہے ہیں، جس سے خطے میں صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل