Loading
سندھ ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی اور دیگر کی گرفتار کے خلاف ٹھٹھہ کی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
ٹھٹھہ کی عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی اور دیگر کی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹھٹھہ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ماتحت عدالت کی کارروائی بھی کالعدم قرار دے دی۔
ٹھٹھہ کورٹ نے اسد رضوی کی شکایت پر شبر زیدی،عمرمحمد، علی احسن اور فہد خان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
جسٹس محمد حسن اکبر نے ریمارکس دیے کہ ماتحت عدالت نے دائرہ کار سے ہٹ کر فیصلہ کیا، ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمے کے الفاظ پر ٹھٹھہ میں شکایت دائر نہیں ہو سکتی اور ڈاکومنٹس کی بنیاد پر دوسرے شہر کی عدالت میں مقدمہ نہیں ہو سکتا۔
ٹھٹھہ کی عدالت نے شبر زیدی اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ فہد حسین اور مکش کمار تلریجا ایڈووکیٹس نے استدعا کی تھی کہ ٹھٹھہ کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیا جائے۔
ٹھٹھہ کورٹ میں شکایت درج کروائی گئی تھی کہ سندھ ہائیکورٹ کے مقدمے میں قابل اعترض الفاظ استعمال کیے گئے، ان الفاظ سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا جس سے درخواست گزار وابستہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل