Thursday, March 19, 2026
 

کراچی؛ لوٹ مار کی وارداتوں سے عاجز عوام نے سڑک پر ہی اپنی عدالت لگالی

 



ضلع وسطی میں لوٹ مار کی وارداتوں سے عاجز عوام نے سڑک پر ہی اپنی عدالت لگالی اور لیاقت آباد کے علاقے 6 نمبر میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو عوام کے چنگل سے چھڑا کر تشویش ناک حالت میں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ لیاقت آباد پولیس کے مطابق تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت 35 سالہ نوشاد اور 30 سالہ عبدالقدیر کے نام سے کی گئی جبکہ ان کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ، موبائل فونز، پرس اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پکڑے جانے والے ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے جبکہ دونوں ڈاکوؤں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل