Thursday, March 19, 2026
 

کراچی میں بارش، بیشتر علاقوں میں بجلی منقطع

 



شہر میں دوبارہ بارش کا سلسلہ شروع ہوا اور اس دوران بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہوگئی اور کے-الیکٹرک کے 200 سے زائد فیڈرز بند ہوگئے ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بادلوں کی گھن گرج دوسرے روز بھی ہوئی اور مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ شہر کے علاقے اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، ماڑی پور میں ژالہ باری، لیاری، جمشید روڈ، مارٹن کوارٹرز، کلیٹن روڈ، پی آئی بی و اطراف میں بوندا باندی گھن گرج کے ساتھ بارش ہوئی۔ اسی طرح کلفٹن اور صدر میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ شہر میں بارش کے دوران ہواؤں کی رفتار معتدل ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند شہر میں بارش کے دوران کے-الیکٹرک کا ڈسٹری بیوشن نظام بری طرح متاثر ہوگیا اور کے-الیکٹرک کے 200 سے زائد فیڈرز بند ہو گئےاور بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہوگئی اور اس حوالے سے بتایا گیا کہ پی ایم ٹی اور انڈر گراونڈ کیبل میں پانی جانے سے بجلی بند ہوگئی ہے۔ کراچی کے علاقے بلدیہ میں 30 ،ڈی ایچ اے میں 10، کلفٹن میں 11، انڈسٹریل زون ون میں 16، انڈسٹریل زون ٹو میں 21، گلستان جوہر میں 36،  کورنگی میں 18، اورنگی میں 12، سوسائٹی میں 17، سرجانی میں 21 اور اوتھل میں 4 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نارتھ کراچی، صدر، اولڈ سٹی ایریا،  سوسائٹی، شاہ فیصل کالونی، لیاقت آباد، کاٹھور، گڈاپ، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچیِ، شادمان ٹاؤن، کورنگی بلدیہ، ڈی ایچ اے، گلستان جوہر، سرجانی، ملیر، سعود آباد، لانڈھی، رزاق آباد، سہراب گوٹھ، سائٹ، اختر کالونی،کشمیر کالونی، پاپوش نگر، قصبہ کالونی، نصرت بھٹو کالونی، خواجہ اجمیر نگری، موسی کالونی، جیکب لائنز، شیریں جناح کالونی، پاک کالونی، گلبہار، گلشن اقبال، احسن آباد اور بنارس میں بجلی بند ہو گئی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل