Thursday, March 19, 2026
 

نیتن یاہو منظرعام پر آگئے؛ براہ راست پریس کانفرنس میں بڑا اعتراف کرلیا

 



اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے لائیو پریس کانفرنس میں ایران کے ساتھ جنگ میں بڑی کامیابیوں کا دعویٰ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے میڈیا بریفنگ میں اعلان کیا کہ ایران اس وقت یورینیم افزودگی اور بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت سے محروم ہو چکا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے اندر ممکنہ عوامی ردعمل کے بارے میں کہا کہ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے کہ آیا ایرانی عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے یا نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں حکومت یا کسی بھی تبدیلی کے لیے صرف فضائی کارروائیاں کافی نہیں ہوتیں بلکہ زمینی سطح پر بھی اقدامات درکار ہوتے ہیں۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ زمینی کارروائی کے کئی امکانات موجود ہیں لیکن اس حوالے سے وہ تفصیلات ظاہر نہیں کریں گے۔ ان کے اس بیان کو ماہرین خطے میں ممکنہ طور پر کسی بڑی حکمت عملی یا آئندہ اقدامات کا اشارہ قرار دے رہے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل