Friday, March 20, 2026
 

عید کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

 



محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عید کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، بلوچستان، پنجاب، کشمیر اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 25، مظفرآباد میں 20، مری میں 20 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سبی 33، شہید بینظیر آباد اور ٹنڈوجام میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کل عید کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ مزید بتایا گیا کہ اس دوران شام اور رات کو بالائی سندھ اور جنو بی پنجاب میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بعداز دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے علاقوں میں ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، ملتان، راجن پور اور بہا ولپور میں شام اور رات کو تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا تاہم شام اور  رات میں سکھر، دادو، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سانگھڑ، لاڑکانہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل