Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی جبکہ کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش شروع ہوگئی ہے۔ گرومندر، شہید ملت روڈ، طارق روڈ، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے لگی ہے۔ شہریوں نے موسم کی اچانک تبدیلی پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب تیز بارش کے سبب کھلے مقامات پر ہونے والے عید کے اجتماعات متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے متبادل انتظامات پر غور کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل