Saturday, March 21, 2026
 

تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری

 



برطانیہ میں سائنس دانوں نے پہلی بار تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کامیابی کے ساتھ خنزیر میں پیوند کر دی ہے جو کھانا نگلنے کے لیے فعال ہے۔ گریٹ اورمنڈ اسٹریٹ ہاسپٹل اور یونیورسٹی کالج لندن کے سائنس دانوں کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ کھانے کی نالی دینے والے جانور کے خلیات کو ختم کر کے نالی حاصل کرنے والے جانور کے خلیات پیدا کر کے پیوند کی جا سکتی ہے تاکہ عضو کا فنکشن بحال ہو سکے۔ اسپتال کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی کھانے کی نالی کی جان لیوا کیفیات کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کے لیے پرسنلائزڈ ریجنریٹیو علاج میں بڑی پیشرفت ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن میں سینئر محقق ڈاکٹر مارکو پیلیگرینی نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے بچوں کے اپنے خلیوں سے نئی کھانے کی نالی بنائی جا سکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل