Sunday, March 22, 2026
 

کراچی، سپر ہائی وے نئی سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق

 



شہر قائد میں سپر ہائی وے پر نیو سبزی منڈی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا. چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے راہگیر کی شناخت ویکٹر جان ولد جوسف جان کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر تقریباً 60 سال بتائی جاتی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران حادثہ نامعلوم کار سوار شخص کی تیز رفتاری کے باعث بتایا جارہا ہے۔ تاہم واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ حادثے کے بعد فرار کار ڈرائیور کی تلاش بھی جاری ہے

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل