Monday, March 23, 2026
 

کراچی، بلال کالونی میں گھر سے میاں بیوی کی دو تین روز پرانی لاشیں برآمد

 



شہر قائد میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے بلال کالونی میں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں لاشوں کو بلال کالونی تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔   ایس ایچ او تھانہ بلال کالونی انور شیخ  کا کہنا ہے کہ لاشیں دو سے تین روز پرانی معلوم ہوتی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ہما اور انور کے نام سے کی گئی ہے، جو میاں بیوی تھے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ خاتون ہما نور کی دوسری بیوی ہے۔۔پہلی بیوی کی بیٹی والد سے عید ملنے کے  سے فون کیا تھا ۔ متوفی کی بیٹی نے اپنے والد کو متعدد بار فون کیا مگر کسی نے کال ریسیو نہیں کی، جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور اہلخانہ موقع پر پہنچ گئے، جہاں پولیس کی موجودگی میں دروازہ توڑ کر گھر میں داخلہ لیا گیا۔ تلاشی کے دوران ایک کمرے سے خاتون کی دو روز پرانی لاش برآمد ہوئی، جبکہ گھر کی چھت سے مرد کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر پراسرار ہے تاہم پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل