Monday, March 23, 2026
 

عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ، تیسرا انجکشن لگا دیا گیا، بینائی تسلی بخش قرار

 



بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پمز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کے زیرِ نگرانی تفصیلی طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا۔ پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اینٹی وی اے جی ایف  کا تیسرا انجکشن لگایا گیا، جبکہ ان کی بینائی کو میڈیکل بورڈ نے تسلی بخش قرار دیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لانے کے بعد آپریشن تھیٹر میں تمام ضروری احتیاطی تدابیر اور سیکیورٹی پروٹوکولز اپنائے گئے۔ ان کا علاج ڈے کیئر ایڈمیشن کے طور پر کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ طبی معائنے اور علاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کو مکمل ہدایات، فالو اپ پلان اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ پمز انتظامیہ کے مطابق آئندہ بھی بانی پی ٹی آئی کی طبی صورتحال کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل