Monday, March 23, 2026
 

کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

 



محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج موسم زیادہ تر جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ درجہ حرارت میں معمولی اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اس وقت درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے جس کے باعث حبس کا احساس بڑھ سکتا ہے۔ موسمیاتی رپورٹ کے مطابق اس وقت ہوائیں مغرب کی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل