Monday, March 23, 2026
 

میسی کا ایک اور اعزاز، برازیلین لیجنڈ پیلے کو پیچھے چھوڑ دیا

 



ارجنٹینا کے لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لیونل میسی نے انٹرمیامی کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنے فٹبال کیریئر کا 901واں گول اسکور کیا۔ اس گول کی خاص بات یہ تھی کہ یہ فری کک پر اسکور کیا گیا ان کے کیریئر کا 71واں گول تھا۔ GOOOOOL! Another free-kick goal by him. ???????? pic.twitter.com/Jeb9L8CPB5 — Inter Miami CF (@InterMiamiCF) March 22, 2026 اس طرح میسی فری کک پر سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں برازیلین لیجنڈ پیلے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ اب تک فٹبال کیریئر میں فری کک پر سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز برازیل کے جونینہو کے پاس ہے جنہوں نے 77 گول اسکور کیے ہیں۔ پیلے 70 گول کے ساتھ تیسرے، برازیل کے رونالڈینہو اور ارجنٹینا کے لیگروٹیگائیل 66، 66 گول کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔ Lionel Messi has overtaken Pelé for the most free-kicks scored ???????????? pic.twitter.com/k21M7ygAYd — OneFootball (@OneFootball) March 22, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل