Monday, March 23, 2026
 

ہانیہ عامر باکسنگ میں قدم رکھنے کیلیے تیار، ورلڈ باکسنگ چیمپئن کا ٹریننگ دینے کا انکشاف

 



ڈبلیو بی او ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو باکسنگ کی ٹریننگ دینے کا انکشاف کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان وزیر نے بتایا کہ وہ ان دنوں ہانیہ عامر کو باکسنگ کی باقاعدہ تربیت دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر بہترین فائٹر ہیں، جو جلد فائٹ بھی لڑیں گی۔ بھارتی حریفوں کو شکست دے کر اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے والے عثمان وزیر نے اس موقع پر حکومتی وعدوں کے مطابق ادائیگیاں نہ ہونے پر بھی شکوہ کیا، دورانِ انٹرویو سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی سے بھی رابطہ کیا گیا، جنہوں نے عثمان وزیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ شاہد آفریدی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے عثمان وزیر کی مدد کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ایسے باصلاحیت اور مضبوط کھلاڑیوں کی حمایت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ عثمان وزیر پاکستان کے ابھرتے ہوئے باکسر ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل