Loading
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو 2025 میں دنیا کا سب سے زیادہ اسموگ سے متاثرہ ملک قرار دیا گیا جب کہ ملک میں پی ایم 2.5 کے نام سے جانے جانے والے خطرناک چھوٹے ذرات کی مقدار ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی تجویز کردہ سطح سے 13 گنا زیادہ رہی۔
سوئس ایئر کوالٹی مانیٹرنگ فرم آئی کیو ایئر نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ 13 ممالک اور علاقوں نے ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق پی ایم 2.5 کی اوسط سطح کو گزشتہ سال 5 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر سے کم رکھا۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر زیر جائزہ 143 میں سے 130 ممالک اور علاقے ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائن پر پورا اترنے میں ناکام رہے، سب سے زیادہ آلودہ فہرست میں بنگلہ دیش اور تاجکستان دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
چاڈ اعداد و شمار کے 2024 کا سب سے زیادہ اسموگی ملک تھا وہ اب 2025 میں چوتھے نمبر پر رہا لیکن پچھلے سال پی ایم 2.5 کے ارتکاز میں کمی کا امکان اعداد و شمار کے خلا کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
ہندوستان کا لونی 2025 میں دنیا کا سب سے آلودہ شہر تھا، دنیا کے سب سے آلودہ ترین 25 شہر بھارت، پاکستان اور چین کے تھے۔
دنیا کے صرف 14 فیصد شہر 2025 میں ڈبلیو ایچ او کے معیار پر پورا اترے، جو کہ ایک سال پہلے کے 17 فیصد سے کم ہے، کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے پورے امریکا اور یورپ تک پی ایم 2.5 کو بڑھا دیا۔
2025 میں اس معیار پر پورا اترنے والے ممالک میں آسٹریلیا، آئس لینڈ، ایسٹونیا اور پاناما شامل تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل