Loading
ایران پر اسرائیل اور امریکا کی جانب سے جاری جنگ کے باعث عالمی فضائی صنعت کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی 20 بڑی ایئر لائنز کو مجموعی طور پر تقریباً 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جنگ کے اثرات خاص طور پر خلیجی ممالک کے ہوائی اڈوں اور فضائی آپریشنز پر نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔ متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہیں، جس سے مسافروں کو بھی شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق ایئر لائن انڈسٹری پہلے ہی کورونا وبا کے بعد بحالی کے مرحلے سے گزر رہی تھی، تاہم موجودہ جنگ نے اسے ایک نئے اور سنگین بحران میں دھکیل دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ کے باعث ایندھن کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے، جو اس صنعت کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں دوگنا اضافہ ہو چکا ہے، جس کے باعث ایئر لائنز کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اس صورتحال کے نتیجے میں آنے والے دنوں میں فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کا براہ راست اثر عام مسافروں پر پڑے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل