Tuesday, March 24, 2026
 

پاکستان ریلویز کو عید کے تین دنوں میں مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدن

 



پاکستان ریلویز کو عید کے تین دنوں میں مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدن حاصل ہوئی ہے۔ ترجمان ریلویز کے مطابق عید کے پہلے دن 11 کروڑ، دوسرے دن 17 کروڑ جبکہ تیسرے دن 20 کروڑ سے زائد آمدن ہوئی۔ پچھلے ایک ہفتے میں ریلوے کو پسنجر ٹرینوں سے 1 ارب روپے سے زائد آمدن ہوئی۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریکارڈ آمدن مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے جس پر انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ محمد حنیف عباسی نے ہدایت کی کہ مسافروں کی سہولیات میں اضافے کے لیے کام کیا جائے۔ وزیرِ ریلوے نے ہدایت کی کہ بہتر سہولیات اور مضبوط ٹریک مسافروں کا حق ہے، دونوں پر کام کر رہے ہیں۔ اگلے تین سال میں کراچی سے روہڑی ٹریک مکمل اَپ گریڈ کر دیں گے۔ واضح رہے کہ محکمہ ریلوے نے عید کے موقع پر مسافروں کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلائی تھیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل