Tuesday, March 24, 2026
 

گزشتہ روز تاریخ ساز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ

 



عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 4روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 163ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 413ڈالر کی سطح پر آگئی۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 16ہزار 300روپے کی بڑی نوعیت کے اضافے سے 4لاکھ 64ہزار 062 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 13ہزار 975روپے بڑھ کر 3لاکھ 97ہزار 858روپے کی سطح پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 570 روپے کے اضافے سے 7ہزار 454 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 489روپے کے اضافے سے 6ہزار 390روپے کی سطح پر آگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل