Tuesday, March 24, 2026
 

لاہور: بیٹے کا دوست بن کر معمر خاتون سے جیولری چھیننے والا ملزم گرفتار

 



لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں معمر خاتون سے جیولری چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سرگودھا سے گرفتار کرلیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کے مطابق ملزم خاتون کے پاس اس کے بیٹے کا دوست بن کر آیا اور باتوں میں لگا کر اسے ورغلاتا رہا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو خاتون سے گفتگو کرتے اور بعد ازاں واردات کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم بہانے سے بزرگ خاتون کی جیولری لے کر موقع سے فرار ہوگیا تھا جبکہ ایک اور فوٹیج میں اسے واردات کے بعد فرار ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس پی جہانداد اکرم کا کہنا ہے کہ ملزم جیولری فروخت کرنے کے بعد اپنے آبائی گاؤں فرار ہو گیا تھا، تاہم جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے اسے سرگودھا سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم غضنفر چوری، ڈکیتی سمیت دیگر مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزم سے نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل