Tuesday, March 24, 2026
 

مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا

 



جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی مجلس شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس 4 اور 5 اپریل کو مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوگا، اجلاس جے یو آئی کے مستقبل کی سیاسی سمت کا تعین کرے گا۔ اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس شوریٰ شرکت کریں گے۔ اجلاس میں مجموعی حکومتى کارکردگی اور اہم عوامى مسائل زیر غور آئیں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں مشرق وسطىٰ كى صور تحال، امریکا اسرائیل جنگ کے خطے پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پاک افغان جنگ کے مضمرات اور علاقائی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجوده سياسى صور تحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل