Loading
پشاور ہائیکورٹ میں افغان فنکاروں کی پاکستان میں قیام کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔
عدالت نے فنکاروں کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا درخواست وزارت داخلہ کے ساتھ رجوع کریں اور وزارت داخلہ قانون کے مطابق درخواست گزاروں کی داد رسی کرے۔
وکیل درخواست گزار کے مطابق 109 افغان فنکاروں نے پاکستان میں قیام کے لیے درخواست دی ہے، افغانستان میں موجودہ حالات میں موسیقاروں کو جان کا خطرہ ہے اور اسی وجہ سے وہ واپس نہیں جا سکتے۔
درخواست گزاروں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، عدالت نے درخواست گزاروں کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل