Tuesday, March 24, 2026
 

جنگ سے بہتر مذاکرات کرنا ہیں؛ چین کا ایران کو مشورہ

 



چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی وزیر خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ مسائل کا حل جنگ نہیں بلکہ مذاکرات میں ہے۔ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب سے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تمام فریقین کو امن مذاکرات شروع کرنے کے ہر ممکن موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انھوں نے واضح کیا کہ تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن اور معیشت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ جس پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے کی تازہ صورتحال پر اپنا مؤقف پیش کیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے رابطے برقرار رکھنے اور سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ جنگ پر چین کی جانب سے بار بار یہ مؤقف سامنے آ رہا ہے کہ فوری جنگ بندی اور سیاسی حل ہی دیرپا استحکام کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل