Tuesday, March 24, 2026
 

پاکستان ریلوے کی تیزگام ایکسپریس کا لودھراں کے قریب حادثہ

 



پاکستان ریلوے کی تیزگام ایکسپریس لودھراں کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لودھراں آدم واہن کے قریب 8 ڈاؤن تیز گام ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی اور عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈبوں کا ہک ٹوٹنے سے ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوئی۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کے ڈبوں کو جوڑنے والا ہک اچانک ٹوٹ گیا جس کے باعث انجن کے ساتھ جڑے ہوئے سات ڈبے آگے کی جانب نکل گئے جبکہ پیچھے موجود بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔ تیزگام ایکسپریس حادثے کے بعد مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور ہر طرف چیخ و پکار سنائی دیں جبکہ مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کی کوشش کی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔   

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل