Tuesday, March 24, 2026
 

فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا 15 سالہ بیٹا 27 سالہ برازیلین ماڈل کو ڈیٹ کرنے لگا

 



پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانورونالڈو کے بیٹے کرسٹیانو رونالڈو جونیئر کی ایک خاتون کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس کے بعد مختلف قیاس آرائیاں جنم لینے لگی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تصاویر میں نظر آنے والی خاتون ایک 27 سالہ برازیلین ماڈل ہیں جن سے رونالڈو جونیئر کی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں۔ تاہم ان دعوؤں کی کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے کیونکہ کرسٹیانو رونالڈو جونیئر کی عمر محض 15 سال ہے اور اس نوعیت کی قیاس آرائیاں کم عمر شخصیت کے حوالے سے نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ قرار دی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب رونالڈو جونیئر کے بارے میں اس طرح کی خبریں سامنے آئی ہوں۔ اس سے قبل بھی بارسلونا کے سابق اسٹرائیکر لوئس سواریز کی بیٹی ڈیلفینا سواریز کے ساتھ بھی ان کی ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ کرسٹیانو رونالڈو جونیئر مختلف انٹرویوز اور فیملی پروگرامز میں اس طرح کی تمام افواہوں کی تردید کر چکے ہیں اور انہیں بے بنیاد قرار دے چکے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل