Tuesday, March 24, 2026
 

آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بینگالورو مہنگے داموں فروخت

 



بھارتی اور بین الاقوامی کاروباری اداروں پر مشتمل ایک کنسورشیم نے کامیابی کےساتھ  آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بینگالورو تقریباً 1.78 ارب امریکی ڈالر کی خطیر رقم کے عوض خرید لیا۔ اس ’آل-کیش‘ ڈیل کا اعلان یونائیٹڈ اسپرٹس لمیٹڈ (یو ایس ایل) کی جانب سے اعلان کیا گیا، جو آئی پی ایل اور وی پی ایل میں آر سی بی ٹیموں کی موجودہ مالک ہے۔ یو ایس ایل کی جاری کردہ میڈیا ریلیز کے مطابق اس کے بورڈ نے فرنچائز کو ایک ایسے کنسورشیم کو فروخت کرنے کی منظوری دی ہے جس میں ادتیا برلا گروپ، دی ٹائمز آف انڈیا گروپ، بولٹ وینچر اور بلیک اسٹو ن کی پرپیچوئل پرائیویٹ ایکویٹی اسٹریٹیجی بی ایکس پی ای شامل ہیں۔ اس معاہدے کے بعد یو ایس ایل نے بتایا کہ آر سی بی کی دونوں ٹیمیں، جو اس کی ذیلی کمپنی رائل چیلنجرز اسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت چل رہی تھیں، اب مکمل طور پر اسی کنسورشیم کی ملکیت اور انتظام میں ہوں گی۔ اس رقم کے غیر معمولی ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ 2021 میں بی سی سی آئی کی جانب سے فروخت کی گئی لکھنؤ اور احمد آباد آئی پی ایل فرنچائزز کی مجموعی مالیت 1.69 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ فروری میں جب کم از کم آٹھ سرمایہ کاروں کو آر سی بی کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، اُس وقت یہ کنسورشیم  تشکیل بھی نہیں پایا تھا، جبکہ آر سی بی کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں اس وقت آئی پی ایل اور وی پی ایل کی موجودہ چیمپئنز ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل