Tuesday, March 24, 2026
 

اہم کھلاڑی آئی پی ایل سے دستبردار

 



انگلش اوپننگ بیٹر بین ڈکٹ انڈین پریمیئر لیگ 2026 سے دستبردار ہوگئے۔ انہوں نے یہ فیصلہ ایشز سیریز میں خراب کارکردگی کے بعد اپنے ٹیسٹ کیریئر کو بچانے اور اپنی واپس حاصل کرنے کے لیے کیا۔ کرک انفو کے مطابق یہ بین ڈکٹ کا آئی پی ایل میں پہلا سیزن تھا اور انہیں 2 کروڑ بھارتی روپے میں دہلی کیپیٹلز نے دسمبر میں ہونے والے آکشن میں خریدا تھا۔ تاہم، ٹیم میں اوور سیز کھلاڑیوں میں پتھم نسانکا سے مقابلے کے سبب ان کی اوپننگ سلاٹ حتمی نہیں تھی اور اس وجہ سے انہوں نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔ اب وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ سیزن کے ابتدائی مرحلے میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کریں گے۔ آئی پی ایل کے شروع ہونے سے چند روز قبل بین ڈکٹ کی دستبرداری کے نتیجے میں ان پر دو سال تک لیگ کھیلنے پر پابندی عائد کیا جاسکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل