Tuesday, March 24, 2026
 

ایران، اسرائیل، امریکا جنگ رکوانے کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، چینی سفیر

 



چینی سفیر جیانگ زے ڈونگ نے امریکا، اسرائیل، ایران جنگ رکوانے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسلام آباد کی کاوشوں کو قابل تعریف قرار دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ اور خطے میں کشیدگی ختم کرکے پائیدار امن کے قیام کے لیے ثالثی کا مثبت کردار ادا کررہا ہے، بعض ممالک نے اجارہ دارانہ رویہ اپنایا ہے جو عالمی روایات، قوانین اور اقوام متحدہ کے اصولوں کے خلاف ہے عالمی ادارے کو اس صورتحال میں فوری اور موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے دنیا میں امن وا مان برقرار رکھنے کے لیے گلوبل گورننگ کی تجویز پیش کی تھی، پاکستان سمیت کئی ممالک نے حمایت کی اس تجویز میں منصفانہ عالمی نظام کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے چین اور پاکستان کے درمیان تعاون پائیدار اور جامع ہے یہ تعاون زندگی کے تمام شعبوں اور پاکستان کے تمام علاقوں پر لاگو ہوتا ہے، عالمی سطح پر مشکل حالات کے باوجود چین اور پاکستان میں معاشی ترقی کا عمل جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل