Tuesday, March 24, 2026
 

پی ایس ایل 11؛ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کی تفصیلات سامنے آگئیں

 



پاکستان سپر لیگ 11 کا باقاعدہ آغاز 26 مارچ سے ہونے جا رہا ہے اور اس بار پی ایس ایل 11 کے 22 میچز لاہور کے مشہور اور تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ پی ایس ایل کے نئے شیڈول کے مطابق لاہور اور کراچی 39 روز میں 44 میچز کی میزبانی کریں گے اور لاہورکے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں اس بار 22 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 26 مارچ سے چھ اپریل تک 14 میچز اور 21 سے 26 اپریل تک 5 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ نئے شیڈول کے مطابق پہلا ایلمنیٹر 29 اپریل اور دوسرا ایلمنیٹر یکم مئی کو لاہور میں طے ہے، پی ایس ایل الیون کا فائنل تین مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم جو پہلے لاہور اسٹیڈیم کے نام سے جانا جاتا تھا،  پاکستان کرکٹ بورڈ کی ملکیت ہے اور یہ  27,000 تماشائیوں کی گنجائش کے ساتھ پاکستان کا چوتھا بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔ یہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا گھریلو گراؤنڈ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل