Tuesday, March 24, 2026
 

لبنان نے ایرانی سفیر کو ناقابل قبول شخصیت قرار دیکر ملک بدر کردیا

 



لبنان نے ایران کے سفیر محمد رضا شیبانی کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی وزارت خارجہ نے ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کے لیے 29 مارچ تک کی مہلت دی ہے۔ جس کے بعد سخت اقدام بھی اُٹھایا جاسکتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنان میں ایرانی سفارت خانہ بدستور کام جاری رکھے گا تاہم سفیر کی جگہ ناظم الامور تعینات کیا جائے گا۔ دوسری جانب لبنان نے ایران میں تعینات اپنے سفیر احمد سویدان کو بھی مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔ امکان تھا ایران ردعمل میں لبنانی سفیر کو بیدخل کرسکتی ہے۔ لبنان نے حزب اللہ کو ایران کی پراسکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنظیم نے ملک کو ایک جنگ میں گھسیٹ لیا ہے جس کے نتائج عوام کے لیے بھی ہولناک ثابت ہو رہے ہیں۔ ایک حکومتی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ حزب اللہ نے امریکا اسرائیل جنگ میں ایران کے کہنے پر لبنان کو بھی جنگ کا حصہ بنادیا ہے۔ لبنانی حکومت کو امید ہے کہ اس اقدام سے ملک میں حزب اللہ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کا موقع مل سکے گا۔ یاد رہے کہ لبنانی حکومت امریکا اور اسرائیل کی ایما پر چند ماہ قبل ہی اپنی فوج کو ایک سال کے اندر حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا حکم دے چکی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل