Tuesday, March 24, 2026
 

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال، توانائی بحران سمیت اہم امور پر غور

 



وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال سمیت توانائی بحران اور دیگر امور پر غور کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں خطے کی صورتحال اور سیکیورٹی امور زیر غور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایران پر امریکی حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال سمیت توانائی بحران اور دیگرامور بھی زیر غور ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مشرق وسطیٰ جنگ کے تصفیے کے لیے پاکستان کی میزبانی سے متعلق بھی بات چیت کی جا رہی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج شام صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل