Loading
ملک میں داخل ہونے والے مغربی نظام کے زیر اثر کراچی میں آج موسم معتدل اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور کل کم سے کم درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 تا 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح حدِ نگاہ 4 کلومیٹر اور ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 85 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل