Thursday, March 26, 2026
 

کراچی میں آج دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

 



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بارش کے دوران تندوتیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کر سکتی ہے جبکہ شہر کے کچھ مقامات پر ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں جمعے کو موسم بیشتر وقت صاف اور تیز دھوپ رہ سکتی ہے تاہم ہفتے کو حالیہ مغربی سسٹم کا ایک نیا اسپیل شہر میں بارشوں کا سبب بنے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر و ترجمان محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیر ضیغم کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے بارش کے نئے مغربی نظام کے اثرات کراچی سمیت دیہی سندھ پر 29 مارچ تک برقرار رہ سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبک کل کم سے کم درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل