Loading
جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ آپ مر جائیں گے تو آپ کی جائیداد بیچ کر پیسے واپس لے سکتے ہیں۔
پی ایم ڈی سی کے سابق ڈائریکٹر جنرل کے ادارے سے غیر قانونی مالی فائدہ لینے کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آپ نے قانون میں موجود نہ ہونے کے باوجود مالی فائدہ حاصل کیا۔
دورانِ سماعت سابق ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اب تو میں ریٹائرڈ ہوگیا ہوں اور میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے جواب دیا کہ جب تک آپ زندہ ہیں پیسے دے سکتے ہیں۔ آپ مر جائیں گے تو آپ کی جائیداد بیچ کر لے سکتے ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ میں کسی کا ایک روپیہ لینا حرام سمجھتا ہوں جو واجب نہ ہوں۔ آپ آخرت کیوں خراب کر رہے ہیں جب آپ کا حق نہیں بنتا۔
بعد ازاں عدالت نے فریقین کو سن کر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ 14 دن کے بعد کیس کا فیصلہ کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل