Loading
بلوچستان میں ٹرین سروس کل 27 مارچ کو مکمل طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان ریلویز حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 27 مارچ (جمعہ کے روز) بلوچستان بھر میں ٹرین سروس معطل رہے گی۔ اس حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فنی وجوہات اور ٹریک کی مرمت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
محکمے کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 27 مارچ کو روانہ نہیں ہوگی۔ دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد کے مقام سے ہی واپس کردیاجائے گا۔
ریلوے انتظامیہ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے چلنے والی چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی سے مختلف وجوہات کی بنا پر معطل کر دی گئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل