Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے دو الگ الگ مقابلوں میں تین خطرناک ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل کے قریب شہیدِ ملت روڈ پر فیروز آباد پولیس اور شاہین فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت محمد بلال ولد محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول، گولیاں، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب سپر ہائی وے پر حاجی خان گوٹھ رنگ گوٹھ کے قریب بھی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی ہو گئے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے ملزمان کی شناخت طاہر ولد احمد علی اور ایاز ولد عزیز اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں کی عمر تقریباً 25 سال بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے زخمی ڈاکوؤں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل