Saturday, March 28, 2026
 

بالی ووڈ اداکارہ صبا آزاد خطرناک انفیکشن کا شکار، اسپتال منتقل

 



بالی ووڈ کی معروف اداکارہ صبا آزاد کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے، جہاں وہ ایک انفیکشن کے باعث زیرِ علاج ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو Cyclospora cayetanensis نامی انفیکشن لاحق ہوا ہے، جس کے بعد ان کی حالت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ صبا آزاد نے خود بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا اور اسپتال سے اپنی تصویر شیئر کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں اداکار ریتھک روشن ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بیماری کے باعث صرف دو ہفتوں میں ان کا تقریباً چار کلو وزن کم ہو چکا ہے۔         View this post on Instagram                       صبا آزاد کے مطابق وہ عام طور پر گھر کا کھانا کھاتی ہیں اور باہر کا پانی پینے سے گریز کرتی ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ اس انفیکشن کا شکار ہو گئیں، جس نے انہیں حیران کر دیا۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ پھلوں اور سبزیوں کو اچھی طرح دھو کر استعمال کریں تاکہ اس طرح کے انفیکشن سے بچا جا سکے۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے تاہم وہ تاحال طبی نگرانی میں ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل