Loading
عالمی شہرت یافتہ ادارہ اپسوس نے بھی وزیراعلی مریم نوازشریف کے گڈ گورننس ماڈل اور پنجاب میں عوامی ریلیف کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے اپسوس نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے نگہبان رمضان بازاروں میں عوامی ریلیف کی تائید کی اور رپورٹ میں لکھا کہ رمضان المبارک کے دوران پنجاب میں سہولت بازاروں میں عوامی ریلیف بڑا معاشی اقدام تھا۔
اپسوس کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک میں 4کروڑ 6لاکھ افراد نے رمضان بازاروں جبکہ 3کروڑ 38لاکھ افراد نے رمضان المبارک کے دوران سہولت بازاروں کا رخ گیا جبکہ 52 لاکھ افراد سہولت آن دی گو یونٹس سے مستفید ہوئے-
اپسو س رپورٹ کے مطابق 16 لاکھ افراد رمضان بازاروں میں خریداری کے لئے آئے جہاں 40 فیصد تک کم قیمتوں کے ذریعے عوام کو براہ راست ریلیف دیاگیا-
سروے رپورٹ کے مطابق سہولت بازاروں میں ڈی سی نوٹیفائی ریٹ سے بھی 18 فیصد کم نرخ پر اشیائے خورد ونوش فروخت کی گئیں جبکہ عوام کو اوپن مارکیٹ کے تناسب سے ایک ارب 10کروڑ اور ڈی سی ریٹ کے تناسب سے 7کروڑ 30لاکھ روپے کاریلیف ملا ہے۔
اپسوس کے مطابق پنجاب میں سہولت بازار اتھارٹی منفرد اور عوامی فلاح و بہبود کااپنی طرز کا شاندار ادارہ ہے، جس کے ذریعے رمضان کے دوران لاکھوں شہریوں کو حقیقی معاشی ریلیف مہیا کیا گیا-
اپسو س رپورٹ کے مطابق رمضان بازارو ں میں نہ صرف عوام کو ریلیف ملا بلکہ ہزاروں لوگوں کو روز گار کے مواقع بھی ملے، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف کاقابل تحسین ماڈل ہے-
اپسو س رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی مریم نوازشریف نے سہولت بازار اتھارٹی کے ذریعے روایتی ریلیف کے تصور کو جدید،پائیدار اور قابل عمل ماڈل کی شکل دی، سہولت بازار شفافیت شہری سہولت اور آپریشنل ڈسپلن کاقابل قدر نمونہ ہے-
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل